ملک کو سری لنکا نہیں بننے دیں گے،احسن اقبال

Published on July 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

لاہور(یواین پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نے معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا ہے ہم ملک کو سری لنکا نہیں بننے دیں گے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی تماشا لگایا جارہا ہے کچھ فیصلوں نے غیر یقینی پیدا کی اگر ہمیں موقع ملا تو اگلے چند ماہ میں معیشت کو مستحکم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اصل قیمت 200 روپے سے کم ہے جبکہ ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے ڈیم کے نام پر لوگوں سے فراڈ کیا ہے ملک میں انقلاب لانے کا چورن بیچ کرکروڑوں روپے جمع کئے گئے اور فارن فنڈنگ کی مد میں کروڑوں روپے ہتھیائے گئے لوگ پوچھتے ہیں ڈیم ے نام پر پیسے دیے ڈیم کیوں نہیں بنا۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حامی ملک میں سیاسی عدم استحکام چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے دشمن لابی سے ممنوعہ فنڈنگ لی یہ دوسروں سے منی ٹریل مانگنے والے اپنی منی ٹریل دینے سے کیوں گھبراتے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme