ڈی چوک اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے تاریخی جلسہ نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں معظم علی

Published on May 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

pti leadrs hnd
ہارون آباد(یواین پی)ڈی چوک اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے تاریخی جلسہ نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں اور حکمران ان کامیاب پُرامن احتجاج کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں عوام نے ملک کے کونے کونے سے اسلام آباد پہنچ کر دھاندلی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈکرایا جس سے حکمرانوں کو اس بات کا علم ہو گیا ہے کہ ا ب ان کے دن گنے جا چکے ہیں حکومت کو گرانے کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہا ہے بلکہ حکمران ماضی کے اپنے ٹریک ریکارڈ کے مطابق خود بخود ہی اپنی حکومت کے خاتمے کا اعلان کر دیں گے کیونکہ ملکی معاملات کو چلانا ان کے بس کی بات نہیں ہے جدید دور میں پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل کرنے کا ایجنڈا عمران خان کے پا س ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سینٹرل ایجوکیشن سیکرٹری وممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی معظم علی چوہدری اور سیکرٹری پبلسٹی اینڈ میڈیا پنجاب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے تاریخی خطاب سے ان کا عوام دوست ایجنڈا اور سیاسی وژن جھلکتا ہے اور اب ہم اس بات کو بلا جھجھک کہہ سکتے ہیں کہ آئندہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہی منتخب ہوں گے کیونکہ عمران خان کی عوامی مقبولیت میں بڑا اضافہ اس امر کی عکاسی کرتا ہے حکمران اپنے کارناموں پر نظر ڈالیں تو انہیں مستعفی ہونے کے سوا کوئی راستہ دکھائی نہیں دے گا ،عوامی بہتری کی جانب بڑھتا ہو اعمران خان کا پیغام اور قافلہ وطن عزیز کو قیام پاکستان کی حقیقی عملی ثمرات سے مستفید کرے گا یہی تحریک انصاف کا منشور ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme