جہانیاںآپریشن رد الفساد کے تحت ،پولیس اور حساس سکیورٹی اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن

Published on June 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 724)      No Comments

جہانیاں(یو این پی)قانون نافذ کرنے والے حساس سکیورٹی اداروں،پولیس کا تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں مشترکہ سرچ آپریشن،30گھروں کی تلاشی،40افراد کی بائیومیٹرک تصدیق،شراب کی چالو بھٹی،45لٹرتیار شراب،100لٹر لاہن بر آمد،خطرناک ایک اشتہاری سمیت 5عدالتی مفرور گرفتار،4مشتبہ افراد زیر حراست،پولیس کی طرف سے مقدما ت درج کر لئے گئے،تفصیل کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت ریجنل پولیس آفیسر خانیوال سلطان اعظم تیموری،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خان کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے حساس سکیورٹی اداروں ،پولیس کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد چوہدری غلام مصطفی سنگھیڑا کی زیر نگرانی تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدو د میں چک نمبر136دس آر،چک نمبر122دس آر،چک نمبر140دس آر میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 30گھروں کی تلاشی لیتے ہوئے 60افراد کی چیکنگ،جبکہ 40مشکوک افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی،سرچ آپریشن کے دوران چک نمبر136دس آر سے محمد گلزار مغل ولد یونس مغل کے گھر چھاپہ مارتے ہوئے شراب کی چالو بھٹی ،25لٹر تیارشراب ،100لاہن ،شراب کشید کرنے والے آلات بر آمدکرلیے گئے،جبکہ ملزم گلزار مغل فرارہونے میں کامیاب ہوگیا،شراب فروش احسان اللہ ولد ولد اشرف ہاوسنگ سکیم جہانیاں سے شراب 20لٹرایک کین بر آمد کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا،ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری مظہر اقبال ولد محمد سرورسکنہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ کو گرفتار کیا گیا،4عدالتی مفروران احتشام ولد ذوالفقارسکنہ چک 140دس آر،اویس ولد برکت علی سکنہ چک نمبر134دس آر،عبدالرحمن ولد یوسف سکنہ چک 119دس آر،اکمل ولد غلام رسول قوم باگڑی سکنہ چک نمبر122دس آر کو گرفتار کیا گیا،آپریشن کے دوران 4مشتبہ افرا د محمد عرفان ولد محمد منیر سکنہ چک 137دس آر،ظہور احمد ولد منظور سکنہ چک 125دس آر،شاہد ولد احمد بخش سکنہ چک 125دس آر،محمد اعجاز ولد ریاض سکنہ چک 125دس آر کو حراست میں لیا گیا،پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے گرفتارملزمان کو حوالات میں بند کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے شراب کی چالو بھٹی،تیار شراب،لاہن بر آمد کرتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题