حبیب آباد چونیاں روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اعلی حکام نوٹس لیں

Published on August 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

حبیب آباد ( یو این پی)حبیب آباد چونیاں روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ شکار۔جگہ جگہ گہرے کھڈے پڑنے سے حادثات میں اضافہ۔ ٹریفک کی روانی متاثر۔ کاروباری نظام معطل ۔علاقہ مکینوں اور راہ گیروں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ۔عوام سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق حبیب آباد چونیاں روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے جگہ جگہ گہرے کھڈے پڑنے سے حادثات میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے جس سے جانی و مالی نقصان ہونا معمول بن چکا ہے ۔روڈ پر سیوریج کے پانی سے کاروباری طبقہ بھی شدید پریشان ہے ۔حالیہ بارشوں کی وجہ سے یہ روڈ تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے۔ روڈ پر گہرے کھڈوں کی وجہ سے گاڑیوں کاشدید نقصان ہو رہا ہے ۔روڈ پر تمام کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ۔علاقہ مکینوں اور راہ گیروں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں اور مسافروں نے احتجاج کرتے ہوے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy