پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات خارج کئے جائیں۔ رانا نثار راٹھ

Published on August 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

لاہور(یو این پی)مرکزی رہنما تحریک انصاف رانا نثار احمد راٹھ نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور آئی جی پنجاب پولیس چیف سیکرٹری پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ن لیگ کے دور حکومت میں جو پی ٹی آئی قیادت اور پی ٹی آئی کے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے تھے انکو فوری خارج کیا جائے،اور کارکنوں کو تحفظ فراہم کیا جائے،کارکنوں پر جھوٹے بے بنیاد مقدمات درج کرنا ن لیگ نے اپنا وطیر بنائے رکھا تھا جنہیں فوری خارج کیا جائے,رانا نثار احمد راٹھ نے مزید کہا کہ کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنا کارکنوں کے گھروں کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنا ظلم کی انتہا ہے جس معاملہ پر میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی،آئی جی پنجاب پولیس چیف سیکرٹری سے اپیل کرتا ہوں کپ وہ فوری نوٹس لیکر پی ٹی آئی جماعت کے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات کو خارج کرنے کے احکامات جاری کریں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes