لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کور کمانڈر کوئٹہ تعینات

Published on August 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے اہم اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو نیا کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کچھ روز قبل لسبیلہ میں پیش آئے افسوسناک حادثے میں شہید ہونے والے سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی شہادت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کمانڈر 12 کور تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔یہاں واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور ماضی میں 3 سال کے عرصے کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر تعینات رہے تھے، وہ اِس عہدے پر 15 دسمبر 2016ء سے 16 جنوری 2020ء تک فائز رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy