کرپشن فری پاکستان۔۔۔100لفظی کہانی

Published on May 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments

Sulman
وہ سیاسی جماعت کا مقامی راہنما اور سرگرم کارکن تھا۔
اسے کرپشن و بے ایمانی اور جھوٹ سے سخت نفرت تھی۔
اس نے ’’کرپشن فری پاکستان‘‘ٹرین مارچ کا
سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ شاندار استقبال کیا۔۔۔
عوام کے جم غفیر میں فخرسے سینہ تان کر
پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کا عہد کیا۔۔۔۔
کرپشن مخالف’’ ٹرین مارچ‘‘ سے فارغ ہو کر۔
۸بجے کی بجائے ۱۰بجے سرکاری دفترپہنچا۔
حاضری رجسٹرمیں ۸بجے آمد کا وقت لکھا۔
اوراطمینان سے دفتری امور میں مصروف ہو گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes