پی ڈی ایم میں شامل سینئر سیاستدان آفتاب شیرپاؤ اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

Published on August 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

پشاور(یواین پی) پی ڈی ایم میں شامل سینئر سیاستدان آفتاب شیر پاؤ اپنی ہی حکومت پر برس پڑے، کہا ہم اس قابل نہیں رہے کہ اب عوام میں جا سکیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد پی ڈی ایم میں وفاقی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے تحفظات کا کھل کر اظہار ہونے لگا ہے۔ بدھ کے روز ہوئے پی ڈی ایم اجلاس میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ نے وفاقی حکومت کو کھری کھری سنا دیں۔بتایا گیا ہے کہ سینئر سیاستدان آفتاب شیرپاو نے حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم اس قابل نہیں رہے کہ اب عوام میں جا سکیں، اس لیے اب اتحادی حکومت کو کارکردگی دکھانا ہوگی اور مل کر عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا حصہ نہیں مگر عوام کا نزلہ ہم پر گر رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme