پی کے ,8پی پی پی نے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے، بائیو میٹرک تصدیق کا مطالبہ

Published on May 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

666
پشاور(یوا ین پی)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا نے پشاور کے حلقہ پی کے آٹھ کے ضمنی انتخابات کے نتائج مسترد کر دیئے، صوبائی قیادت نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا، الیکشن کمیشن سے دو یونین کونسلوں کے ووٹ بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے جانچنے کا مطالبہ۔ ہاتھ آئی جیت کے پھسل جانے پر پیپلز پارٹی میں بھی سخت غم و غصہ نظر آ رہا ہے۔ پیپلز پارٹی نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے قانونی اور سیاسی جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنماں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن سے یونین کونسل خزانہ اور یونین کونسل ہریانہ کے ووٹوں کی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق کا بھی مطالبہ کیا ہے۔یواین پی کے مطابق ضمنی انتخابات کی رنر اپ جماعت نے بیرسٹر مسعود کوثر کی سربراہی میں لیگل کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔پیپلز پارٹی کے قائدین نے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے پیپلز پارٹی کی جیت کا اعلان کیا گیا لیکن بعد ازاں انتخابی نتائج تبدیل کر دیئے اور ن لیگ کے امیدوار کو فاتح قرار دے دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes