جنرل سرفراز علی نے سروس کے دوران شہادت پا کر اپنی خدمات، امر کردیں۔ محمد زاہد صدیقی

Published on August 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پاک فوج کی خدمات اور قربانیاں لازوال ہیں۔
لاہور(یو این پی)معروف شاعر، ادیب، کالم نگار، صحافی،سماجی و روحانی شخصیت محمد زاہد صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج کے آفیسر اور انکے ساتھیوں کی شہادت نے قوم کو سوگوار کردیا ہے،جنرل سرفراز علی نے اپنی سروس کے دوران بہترین فرائض سرانجام دئیے اور شہادت کا درجہ پا کر اپنی خدمات، امر کردیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک فوج کے شہدا نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ ملک و قوم کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے سے کبھی بھی گریز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پاک فوج کی خدمات اور قربانیاں لازوال ہیں سرحدوں کی حفاظت پر مامور فوجی جوان جس مستعدی سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں وہ قابل فخر و لائق ستائش ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج پاکستان کا وقار ہے جس کے شہداء نے وطن عزیز کے چپے چپے کی نگہبانی کیلئے اپنا لہو بہایا ہے اور جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes