عام انتخابات میں عوام ضمنی انتخابات سے بھی بڑھ کر لٹیروں کے خلاف رد عمل دیں گےاسرارالحق

Published on August 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

نارووال(یو این پی)پی ٹی آئی رہنمامیجر(ر) اسرارالحق نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ حقائق کے برعکس اور نا قابل قبول ہے،بدنیتی پر مبنی فیصلہ سے الیکشن کمیشن اپنا اعتماد کھو چکا ہے موجودہ الیکشن کمشنر کی موجوگی میں صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکمرانوں نے چند ماہ میں ملک و قوم کا بیڑا غرق کردیا ہے سارے حریف جمع ہو کر بھی عمران خان کا سامنا کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن کی طرح آئندہ عام انتخابات میں بھی انہیں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران عوام پر مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں رکھتے انہیں فوری اقتدارسے الگ ہو کر نئے عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرنا چاہئے تاکہ قوم کا اصولی مطالبہ پورا ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن کی عبرتناک شکست کے بعد بھی موجودہ حکمرانوں کی ہوس اقتدار ختم نہیں ہوئی اور اب بھی یہ اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں۔عمران خان کی قیادت میں ملک کے طول و عرض میں عوام کے راج کا جلددور دورہ ہوگا،عام انتخابات میں عوام ضمنی انتخابات سے بھی بڑھ کر لٹیروں کے خلاف رد عمل دیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes