بوریوالہ ،دیرینہ دشمنی،دوافراد کی فائرنگ سے دوکانداراور زمیندار قتل

Published on August 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments


بورے والا ( یواین پی)دیرینہ دشمنی پر دو مسلح افراد کی چائے کے ڈھابے پر بیٹھے زمیندار پر اندھا دھند فائرنگ سے زمیندار اور ڈھابے کا مالک قتل جبکہ ایک راہگیر نوجوان شدید زخمی،تھانہ ساہوکا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاوں بستی داد جملیرا میں دو مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی کی بنا پرچائے کے ڈھابے پر بیٹھے اپنے مخالف زمیندار نذر خاں جملیرا پر اندھا دھند فائرنگ کردی جسکی زد میں آکر زمیندار اور ڈھابے کا مالک افتخار عرف ماڈھو محنت کش موقع پر جانبحق جبکہ ایک راہگیر نوجوان فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے زخمی نوجوان اور مقتولین کی نعشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئیں زخمی نوجوان کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے تھانہ ساہوکا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا وجہ عناد مقتول نذر خاں جملیرا اور ملزمان کے مابین دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی دریں اثناء ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سینئر پولیس آفیسران کوموقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پولیس کو ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog