مصطفی آباد میں حضرت علی کا یوم ولادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

Published on May 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments
PHOTO LALYANI...
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)مصطفی آباد میں حضرت علی کا یوم ولادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا، پیر سید علی حیدر شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ خواجہ دائم الحضوری قصوری کی طرف سے مختلف مقامات پریوم ولادت حضرت علی کا کیک کاٹاگیا، جس میں آپ کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی گئی ، تقریب سے حضرت صاحزادہ ابو الحسن پیر سید علی حیدر شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ خواجہ دائم الحضوری قصوری، صاحزادہ پیر سید غلام محی الدین شاہ بخاری ، پیر الیاس قادری المعروف بابا جی سرکاری ودیگر مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں حضرت علیؓ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، حضرت سید نا علیؓ المرتضی رضی اللہ عنہ ایک آفتاب اور کھلی کتاب ہے، آپکی چمکتی تلوار نے اسلام کی ترویج و اشاعت میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں، آپ کی جرات و شجاعت سے دین حق کا بول بالا ہوا، آپکے جذبہ عشق رسولﷺ نے اسلام کی دھات بٹھا دی، آپکا دور خلافت راشدہ کے دور میں ایک اہم دور تھا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme