پاکستان اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے،ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ

Published on August 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر پاکستان کی بہتری ترقی و حفاظت کے لئے کردار ادا کرنا ہے
اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان کا یوم آزادی ہمیں حصول پاکستان کے لئے کی جانیو الی جد و جہد،اکابرین کی قربانیوں سے متعلق آگاہی اور اس مملکت خداداد کی ترقی و خوشحالی اور حفاظت کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کا درس دیتا ہے پاکستان اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر پاکستان کی بہتری ترقی و حفاظت کے لئے کردار ادا کرنا ہے جشن آزادی کی تقریبات حب الوطنی کی مظہر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل اوکاڑہ کی جانب سے جشن آزادی کی مناسبت سے تصویری اور کیلی گرافی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے نمائش میں رکھے گئے فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور طالبعلموں کی جانب سے بنائے گئے فن پارے جد و جہد آزادی کے پس منظر کی تصویر کشی کے کام کو سراہا انہوں نے جشن آزادی کی مناسبت سے کیلی گرافی کے فن پارے نمائش کے لئے پیش کرنے والے اوکاڑہ کے نامور فنکاروں محمد اصغر مغل،مصطفی مغلجی اور میڈم کشف چوہدری سمیت دیگر فنکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دئیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy