وزیراعظم محمد نواز شریف کی ترکی کے نئے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

Published on August 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

11
اسلام آباد ۔ ۔۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکی کے نئے وزیراعظم ڈاکٹر احمد داؤد اوگلو کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ وہ پاکستان کی حکومت، عوام اور اپنی جانب سے جمہوریہ ترکی کے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر احمد داؤد اوگلو کا وزیراعظم کی حیثیت سے انتخاب ترکی کے عوام کے ان پر اعتماد کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ترکی آپ کی دانشمندانہ قیادت میں امن اور ترقی کی جانب سفر جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی خصوصی تعلق میں بندھے ہیں، یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ ہمارے قریبی دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بڑھتی ہوئی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک وسعت دینے کے لئے مل کر کام کریں گے جو ہمارے دونوں ممالک کے بہترین مفاد اور علاقائی امن، استحکام و خوشحالی میں کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترک وزیراعظم کی کامیابی اور برادر ملک ترکی کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog