فیصل آباد،اشیائے ضروریہ کی تھوک و پرچون کی الگ الگ قیمتیں نئے سرے سے مقرر

Published on August 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلعی انتظامیہ نے تھوک وپرچون فروشوں،دکانداروں وتاجروں اورصارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے مختلف اشیائے ضروریہ کی تھوک و پرچون کی الگ الگ قیمتیں نئے سرے سے مقرر کردی۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران مختلف اشیائے ضروریہ کی موجودہ بازاری قیمتوں اور ان کی دستیابی کے نرخوں کے اتارچڑھاؤ کاجائزہ لیتے ہوئے متفقہ طور پر عام مارکیٹوں کے لئے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقرر کی گئیں جس کے مطابق بیسن کی تھوک قیمت200 روپے فی کلو گرام جبکہ پرچون قیمت 205 روپے ہوگی اسی طرح چنا سفید موٹا 275روپے فی کلو گرام اور280 روپے فی کلوگرام،چنا سفید باریک 255روپے اور260 روپے فی کلوگرام،چنا سیاہ موٹا182 روپے اور188روپے فی کلوگرام،چنا سیاہ باریک177روپے اور 182روپے فی کلوگرام،دال چنا موٹی194 روپے اور 200 روپے فی کلوگرام،دال چنا باریک 190روپے، 195 روپے فی کلوگرام،دال مونگ کوری بغیر دھلی 157 روپے اور162 روپے فی کلوگرام،دال ماش دھلی ہوئی 350روپے اور 355 روپے فی کلوگرام،دال ماش بغیر دھلی 337روپے اور 340 روپے فی کلوگرام،دال مسور موٹی 300روپے اور 305روپے فی کلوگرام،دال مسور باریک 363 روپے اور 368 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگی۔چاول سپر باسمتی(نیو)225روپے اور 230روپے فی کلوگرام،سپر باسمتی (پرانا)230 روپے اور 235 روپے فی کلوگرام،چاول ٹوٹا73 روپے اور75 روپے فی کلوگرام،دودھ تحصیل سٹی میں 100روپے فی کلوگرام،باقی تحصیلوں میں 95 روپے فی کلوگرام،دہی تحصیل سٹی میں 110روپے فی کلوگرام،باقی تحصیلوں میں 100 روپے فی کلوگرام،چھوٹا گوشت تحصیل سٹی میں 1200 روپے جبکہ باقی تحصیلوں میں 1000 روپے،بڑا گوشت تحصیل سٹی میں 600روپے باقی تحصیلوں میں 500 روپے فی کلوگرام،روٹی 100گرام وزنی 8روپے فی عدد،روٹی خمیری 10روپے،نان 12 روپے فی عدد اور برف 5 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوگی۔پھل اور سبزیوں کے نرخ روزانہ منڈیوں میں نیلامی کی بنیاد پر جبکہ پولٹری پراڈکٹس کے نرخ محکمہ لائیوسٹاک پولٹری ایسوسی ایشن کی مشاورت سے روزانہ صبح 7 بجے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو برائے تشہیر مہیا کرے گا۔ڈپٹی کمشنرنے تاجروں ودکانداروں سے کہا کہ گرانفروشی سے گریز کریں اور صارفین کو کنٹرول قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کویقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں چھاپے مارنے کے لئے سرگرم عمل ہیں اورناجائز منافع خوروں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题