واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

Published on August 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

واشنگٹن(یواین پی)امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ ملک وقوم کے لئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنا پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاک فوج کی تاریخ وطن کےلئے گراں قدر قربانیوں سے عبارت ہے۔پاک فوج کے افسران اورجوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں کی بدولت قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔مسعود خان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پر جب بھی کوئی مشکل گھڑی آئی پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے اپنے جذبہ حب الوطنی اور شہادت کے جذبے سے سرشار ہو کر ملک و قوم کو سرخرو کیا۔بیرونی خطرات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ داخلی طور پر بھی کسی بھی قدرتی آفت یا دیگر کسی خطرے سے نمٹنے میں پاک فوج کے سپاہی ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔سفیر پاکستان نے کہا کہ لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی شہید ایک زیرک اور مدبر جنرل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نہایت انسان دوست اور ہمدرد دل رکھنے والے نفیس انسان تھے۔جو مصیبت یافتہ افراد کی ہر ممکن طریقے سے مدد کرنا اپنا فرض سمجھتے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes