ٹاون ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا عمل ظالمانہ ہے؛سابق ناظم و کونسلرز

Published on October 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

نوشہرفیروز (یواین پی)ٹاون ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا عمل ظالمانہ ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا سابق ناظم و کونسلرز۔تفصیلات کے مطابق محراب پور بلدیہ ملازمین کی تنخواہوں سے جبری کٹوتی اور محراب پور میں گزشتہ چار سالوں میں ترقیاتی کام نا ہونے پر محراب پور بلدیہ کے سابق ناظم اور موجودہ کونسلرز اور شہریوں نے احتجاج کیا جس کی قیادت سابق ناظم موجودہ اپوزیشن لیڈر محراب پور نے کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محراب پور چیئرمین نے محراب پور میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا محراب پور کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے شہر کی سڑکیں گالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ چیئرمین اپنے پارٹی ورکروں کو نوازنے میں مصروف نظر آتا ہے محراب پور ہرماہ دو کروڑ کے لگ بھگ فنڈز آتے ہیں جو تنخواہوں کے علاوہ کرپشن کی نظر ہورہے ہیں اضافی ملازمین کی فوج ظفر موج رکھی ہے جن کو آف دی ریکارڈ چیئرمین اپنے بنگلے پر تنخواہ دیتا ہے جبکہ اصل ملازمین کی تنخواہوں سے جبراً کٹوتی کی جاتی ہے اس موقع پر ٹاون کے ملازم امان اللہ سومرو جو گزشتہ 25 سال سے مالی کی ڈیوٹی کررہا ہے نے روتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین نے میری تنخواہ ماہ جون سے بند کی ہے میں بھیک مانگنے پر مجبور ہوں میں کرائے کے گھر میں رہتا ہوں مالک مکان کرایہ ادا نا کرنے پر گھر خالی کروا رہا ہے میرے بچے در بدر کی ٹھوکریں کھارہے میرے ساتھ انصاف کیا جائے کوئی داد فریاد نہیں سن رہا اعلیٰ احکام نوٹس لیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题