پی ٹی آئی والے اپنے مخالفین کی کردار کشی کر رہے ہیں،مشیر وزیراعظم

Published on August 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیر اعظم کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کوئی این آر او نہیں مانگا تھا،امریکی سازش کا جھوٹا بیانیہ بنا کر عوام کو بیوقوف بنایا گیا۔ آصف زرداری نے آپ سے کوئی ریلیف نہیں مانگا تھا،آپ نیب کو ذاتی مفاد کیلئے اپنے مخالفیں کیخلاف استعمال کرتے رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قمرزمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چیئرمین تحریک انصاف کہتے ہیں کہ وہ ایف آئی اے کو جوابدہ نہیں ہیں،،عمران خان آئے روز نئے شوشے چھوڑتے رہتے ہیں۔ عمران خان نے ملک کے آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا،پی ٹی آئی کے دورمیں پہلے پکڑا جاتا تھا الزام بعد میں لگایا جاتا تھا۔ وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلسل اپنے مخالفین کی کردار کشی کر رہے ہیں،سابق ڈی جی ایف آئی نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر دباو ڈالا،میں حکو مت سے کہوں گا کہ بشیر میمن کو بلا کر تحقیقات کرائیں،اپنے ہاتھوں سے لائے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes