کوہستانی علاقے جھمپیر کے میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے کان میں چار مزدور دب گئے تین جان بحق

Published on January 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ)ٹھٹھہ کے کوہستانی علاقے جھمپیر کے میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے کان میں چار مزدور دب گئے تین جانبحق ایک کو بچالیا گیا. تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے کوہستانی علاقے جھمپیر میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب زر نواز کول مائیز کی گہری کوئلے کی کان میں مزدور کام کررہے تھے کہ اچانک پانی کان میں بھر گیا اور کان کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں 4 مزدور دب گئے جن میں سے ایک کو بچالیا گیا جبکہ دو مزدوروں ایاز خان اور قیوم خان کی لاشیں تھوڑی دیر بعد ہی نکال لی گئیں جبکہ رحمان ولد وزیر خان کی لاش 12 گھنٹوں کی جدوجہد کے نکال لی گئیں جانبحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق خیبر پختونخوا ں سے بتایا جاتا ہے لاشوں کو حیدرآباد منتقل کردیا گیا واضح رہے کہ جھمپیر میٹنگ اونگر کے آس پاس کوئلے کی سیکڑوں کانیں ہیں جن میں حفاظتی سہولیات کی کمی کی وجہ سے آئے دن مزدوروں کی موت کا سبب بنی ہوئی ہیں ایک سال کے دوران کوئلے کی کانوں میں 30 سے زائد مزدور ہلاک ہوچکے ہیں زیادہ تر کوئلے کی کانوں میں محنت کشوں کو زندگی بچانے والی آکسیجن جیکٹس ماسک اور دیگر سہولیات سمیت اندر جانے کی اجازت دی جاتی ہے مگر کوئلے کی کانوں کے مالکان محکمہ مائنز کے جاری کردہ معاہدوں پر عمل نہیں کرتے جسکی وجہ سے آئے دن حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جس پر مقامی انتظامیہ نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے دوسری جانب انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ضلع ٹھٹھہ کے جرنل سیکریٹری ارشاد علی گندرو نے اس واقعی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ایک سال کے اندر کوئلے کی کان میں ہونے والے تمام واقعات کی جوڈیشنل انکوئری کے ساتھ ورثہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题