کسی بھی چینل کو عمران خان کا خطاب ​براہ راست دکھانے کی اجازت نہیں ہو گی، پیمرا

Published on August 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی)عمران خان کا خطاب براہ راست نشر کرنے پر پابندی عائد۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا نے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خطاب کی براہ راست کوریج پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں عمران خان کی 20 اگست کو ایف 9 پارک اسلام آباد میں کی گئی تقریر کا حوالہ دیا گیا ہے۔پیمرا کے مطابق عمران خان اپنی تقاریر میں مسلسل اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی کر رہے ہیں، ان کے خطاب پیمرا قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔ عمران خان اپنی تقریروں میں نفرت انگیزی پھیلا رہے ہیں، امن عامہ کو خراب کر رہے ہیں، اداروں اور ان کے افسران کیخلاف اکسا رہے ہیں۔ عمران خان کے خطاب آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہیں، ان کی نفرت انگیزی سپریم کورٹ کے سوموٹو کیس فیصلے کی خلاف ورزی بھی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题