انتظار کی گاڑیاں ختم ، سعودی خواتین 24 جون سے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالیں گی

Published on June 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

ریاض: (یواین پی) جگہ جگہ ڈرائیونگ سکول کھل گئے، خواتین کی بڑی تعداد ڈرائیونگ سیکھنے پہنچ گئیںڈرائیونگ لائسنس مل گئے، اب خواتین کے اسٹیرنگ سنبھالنے میں چند دن باقی ہیں۔ سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی 24 جون سے اٹھا لی جائے گی۔ سعودی عرب کی سب سے بڑی کمپنی نے اپنی 3 ہزار خواتین ورکروں کو ڈرائیونگ سکھانے کے لیے ڈرائیونگ اکیڈمی کھول لی جہاں صنف نازک کو گاڑی چلانے سے لے کر مرمت کرنے تک سارے رموز سکھائے جائیں گے۔ملک بھر میں جگہ جگہ ڈرائیونگ اسکول کھل گئے ہیں اور عام سعودی خواتین بھی ڈرائیونگ سیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں ان ٹریننگ سنٹرز کا رخ کر رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme