صحافی کسی بھی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں ، چوہدری عاشق آرائیں

Published on May 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 495)      No Comments

Koh

بو رے والہ (عبدالمنان سے )سابق سٹی ناظم اور مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری عاشق آرائیں نے کہا ہے کہ صحافی کسی بھی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں صحافی غریبوں اور مظلوموں کی آواز کو اقتدار کے اعلی ایوانوں میں پہنچاتے ہیں صحافی ہر وقت مظلوموں اور بے سہارا لوگوں کا ساتھ دیتے ہیں جب بھی کوئی صحافی کسی مظلوم کی آواز بنتا ہے تو اس سے بڑھ کر کوئی مقصد نہیں ہو تا میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے اسکی وجہ سے صحافیوں کی ذمہ داریاں اور بھی بڑھ گئی ہیں جس جگہ بھی کسی کی حق تلفی ہو تو صحافیوں کو اسکی آواز بن جانا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بورے والا کے بانی محمد ریاض ملک اور نو منتخب عہدیداران برائے سال 2014ء چےئرمین علاؤ الدین چوہدری ،صدر ملک محمد نعیم جاوید ،نائب صدر تنویر رسول چھینہ ، جنرل سیکرٹری اعجاز احمد چوہدری ، فنانس سیکرٹری شاہد علی چوہان ،ایڈیشنل فنانس سیکرٹری میاں شاہد سلیم ۔سیکرٹری اطلاعات محمد ندیم اقبال بھٹی ،سیکرٹری نشرواشاعت شکیل حشمت ،رابطہ سیکرٹری محمد شریف بھٹی ،پریس سیکرٹری محمد شبیر فریدی ،نیوز انچارج محمد محفوظ الحق قادری ،ڈائریکٹر پروگرامز ملک طالب حسین ، آپریٹر ارشدعلی نعمان ،ممبران عبدالمنان مغل محمد ریاض چوہدری ملک محمد اشرف ،ملک معراج خالد ،جاوید مقصود ڈھلوں اعزازی ممبر ،محمد فاروق نعیم کی تقریب حلف برداری منعقدہ مقامی ہوٹل فلیم اینڈ کول میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج بورے والا پروفیسر راشد سندھو نے نومنتخب عہدیداران سے حلف تقریب میں نقابت کے فرائض معروف نوجوان سماجی شخصیت اعزازی ممبر جاوید مقصود ڈھلوں کے انجام دیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف دانشور و وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج بورے والا پروفیسر راشد سندھو نے کہا کہ آج ہم اسی وجہ سے مسائل کا شکار ہوئے ہیں کہ ہم امت مسلمہ کا ایک فرد ہیں جسکا ایک حصہ دوسرے حصے کو مضبوط کرتا ہے کہیں جاٹ ہیں راجپوت ہیں تفرقات کا خاتمہ کرنا ہو گا صحافت ہمیں برداشت اور رواداری سکھاتی ہے صحافیوں کا کام ہے خود دھوپ میں پھرنا اور دوسروں کو سایہ فراہم کرنا اس وقت ملک کو صحافی ہی بچا سکتے ہیں ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سٹی پریس کلب کی بھرپور کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور نو منتخب عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ہیں اور سٹی پریس کلب کی تقریب میں حاضر ہو کر خوشی محسوس کرتے ہیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر رانا محمد اکرم رانا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹی پریس کلب کی عمر چاہے تھوڑی ہے لیکن اب یہ تناور درخت بن چکا ہے صحافت کا پیشہ کسی عبادت سے کم نہیں جہاں تک ہماری مدد کی ضرورت ہو ہم ہمیشہ آپ کا ساتھ دیں گے آپ ہمارے محکمے کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں ہم عوام کی بہتر سے بہتر خدمت کیلئے کام کرتے رہیں گے الخیر ڈویلپرز کے مالک چوہدری سلطان محمود اور ضلعی رہنماء مسلم یگ ن چاچا ملک محمد اسلم ،جنرل سیکرٹری بار چوہدری وقاص اشفاق نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سٹی پریس کلب کی کارکر دگی کو سراہا اور مبارکباد پیش کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme