شہباز گل کے لیے اللہ کے گھر میں دعا مانگی، رانا ثناء اللہ کی اہلیہ کا انکشاف

Published on August 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ہم اللّٰہ کے گھر سے ہو کر آئے ہیں، وہاں بھی ہم نے شہباز گل کے لیے دعا کی ہے۔ ایک بیان میں رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے کہا کہ رانا ثنائ پر تشدد کروانے والوں میں شہباز گل بھی شامل تھے لیکن ہم کسی پر تشدد کے حق میں نہیں اور پی ٹی آئی رہنما پر تشدد ہوا بھی نہیں ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کی اہلیہ نے مزید کہا کہ میرے شوہر نے شہباز گل پر تشدد نہیں کروایا، یہ اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں۔اٴْن کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ شہباز گل پر تشدد نہیں ہونا چاہیے، دراصل پی ٹی آئی رہنما کو ان کا اپنا خوف پریشان کر رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes