عوام کی خدمت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے آر پی او ساہیوال طیب حفیظ  چیمہ

Published on August 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

اوکاڑہ( یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ریجنل پولیس آفیسرساہیوال طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ عوام کی خدمت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جو کوئی اس سے غفلت لاپرواہی کا مرتکب ہو گاوہ سید ھا گھر جائے گا۔ترجمان پولیس کے مطابق آرپی او ساہیوال طیب حفیظ چیمہ نے رات گئے تھانہ صدر رینالہ کا سپرائز وزٹ کیا جہاں پر انہوں نے تھانہ کاریکارڈ اور تفتیشی افسران سے میٹنگ کی اور زیر تفتیش مقدمات کا بغور جائزہ لیا۔غفلت لاپرواہی پر سب انسپکٹر منظور احمد، اے ایس آئی محمد اسلم اور اے ایس آئی مرزا امانت کو معطل کر دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy