روپے کی پسپائی نہ رکی، ڈالر پھر تگڑا ہونے لگا

Published on October 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

کراچی: (یواین پی) روپے کی پسپائی نہ رکی، ڈالر پھر تگڑا ہونے لگا، امریکی کرنسی کی قدرمیں مزید اضافہ ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پرامریکی کرنسی کی قدر میں 82 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 219 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا اور ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 218 روپے 43 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مہنگا ہو کر 226 روپے پر بند ہوا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes