سونامی اورسائیکل کا رومانس زیادہ دیرنہیں چلے گا۔کامران مائیکل

Published on May 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments

Kamran
اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اقدارجبکہ جمہوریت دشمن اتحادی اقتدارکی سیاست کررہے ہیں۔اقتدارکی ہوس کے مارے عمران خان اورچودھری برادران ایک گھاٹ پرپانی پینے پرمجبورہوگئے ۔ سونامی اورسائیکل کا رومانس زیادہ دیر نہیں چلے گا۔35پنکچرزکارونارونے والے پنکچر سائیکل پرجابیٹھے۔عمران خان جیسااناپرست انسان کسی کادوست یااتحادی نہیں بن سکتا۔ اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ نان ایشوزکی سیاست نے پی ٹی آئی اوراس کی اتحادی پارٹیوں کی ساکھ کو راکھ کاڈھیربنادیا ۔اگردوچارچھ زیروآپس میں پلس ہوجائیں توبھی نتیجہ زیروہی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ حسد اورتعصب کی بنیادپرحکومت کیخلاف اگرکوئی اتحاد بنابھی توحکومت اورجمہوریت کی صحت پراس کاکوئی اثرنہیں پڑے گا۔حکومت عوام کے ساتھ اپنارابطہ مزیدموثربنائے گی۔وفاقی حکومت کواس کی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی پذیرائی اورپسندیدگی حاصل ہے، ہمارے نزدیک اپوزیشن کی تنقیدبرائے تنقیدکوئی اہمیت نہیں رکھتی۔انہوں نے کہا کہ تاریک انصاف اور سائیکل لیگ والے عوام یاجمہوریت کیلئے اکٹھے نہیں ہوئے بلکہ ان کاایجنڈاصرف اورصرف پاکستان میں انتشاربرپاکرنا ہے۔انہیں دوسروں کے مینڈیٹ کااحترام کرنے کی تربیت نہیں دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے جمہوریت کیخلاف سازش میں شریک چار کے ٹولے کومستردکردیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes