سعودی عرب میں بھی تبدیلی آگئی، نئے وزیرخارجہ مقرر

Published on October 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

ریاض(یواین پی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ ابراہیم عبدالعزیز سے ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں اور ان کی جگہ شہزادہ فیصل بن عبداللہ کو سعودی عرب کا نیا وزیرخارجہ مقرر کردیا گیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کی رات شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے ابراہیم بن عبدالعزیز العساف کو ان کے منصب سے سبکدوش کرکے شہزادہ فیصل بن عبداللہ آل سعود کو نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا۔شہزادہ فیصل نے پچھلے کچھ مہینوں سے جرمنی میں سعودی سفیر اور اس سے قبل واشنگٹن سفارتخانے میں سیاسی مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔واضح رہے سبکدوش ہونے والے سابق وزیر خارجہ ابراہیم بن عبدالعزیز العساف نے دسمبر 2018 میں عادل الجبیر کی جگہ لی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes