کپاس کے کاشتکار کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کی تلفی فوری طور پر یقینی بنائیں، ڈائریکٹرزراعت

Published on September 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)کپاس کے کاشتکاروں کوفصل کو لیف کرل وائرس اور سفید مکھی کے حملہ سے بچانے کیلئے ایک ایکڑ میں 80 سے 90 کارڈ لگانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ ایک کارڈ پر 20سے25انڈے ہونا بھی ضروری ہیں۔ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری عبدالحمید نے کہا کہ کپاس کے کاشتکار کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کی تلفی فوری طور پر یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ پتہ مروڑ وائرس سے بچاؤ اور سفید مکھی پر مؤثر کنٹرول کیلئے سورج نکلنے سے قبل یا زیادہ سے زیادہ سورج نکلنے کے ایک گھنٹہ بعد تک سپرے کیاجاسکتاہے۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ زراعت کی فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال،وہاڑی،لیہ، حافظ آباد، شیخوپورہ، مظفر گڑھ میں قائم حیاتیاتی کنٹرول لیبارٹریز نے کرائی سوپر لا کی افزائش کاعمل تیز کردیا ہے جبکہ کاشتکاروں کو پتہ مروڑ وائرس کے انسداد کیلئے کیڑے مار زہروں کے علاوہ حیاتیاتی انسداد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کپاس کا پتہ مروڑ وائرس سفید مکھی کے ذریعے پھیلتاہے جبکہ کرائی سوپر لا ایک انتہائی مفید کیڑاہے جو سفید مکھی کے بچوں کو کھا کر اس کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کا پیش خیمہ ثابت ہو رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题