وزیر اعظم کی قوم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارک باد

Published on September 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم شہبازشریف نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف فتح پر قوم اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ’ پاکستان کی جیت پر قوم اور کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارک دیتا ہوں۔آپ نے قوم کے دل بھی جیت لیے، شاباش ٹیم پاکستان’۔متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا۔پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme