عمران خان نے نواز شریف کیلئے گلدستہ بھجوا دیا‘ نیک خواہشات کا اظہار

Published on June 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

03
اسلام آباد(یو این پی) عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو لندن میں کامیاب آپریشن کے بعد گلدستہ بھیج دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے وزیراعظم کے لیے جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا پیغام بھی بھیجا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیاسی اختلافات کو پس پشت رکھتے ہوئے لندن میں وزیر اعظم کے دل کا بائی پاس آپریشن کامیاب ہونے پر گلدستہ بھیجا ہے اور نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا ہے۔گلدستہ لندن میں عمران خان کے قریبی دوست نے اسپتال پہنچایا۔ واضح رہے کہ عمران خان جب بیمار ہوئے تھے تو نواز شریف نے بھی ان کے لیے شوکت خانم میں پھول بھجوائے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy