پاکستان کی فتح پر وزیر اعظم، مریم نواز، پرویز الٰہی و دیگر کی مبارکباد

Published on September 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیر اعظم نے نسیم شاہ کا شکریہ ادا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کی فتح پر وزیر اعظم کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا واہ! میچ کا شاندار اختتام کرنے پر نسیم آپ کا شکریہ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ واہ کیا میچ تھا، نسیم شاہ نے کیا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لڑکوں ایشیا کپ جیت کر ہی واپس آنا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ویلڈن، گرین شرٹس، ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، میرا یقین ہے کہ بہترین ٹیم ورک کے ذریعے ہمیشہ کامیابی ملتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme