شہنشاہ قوال استادنصرت فتح علی خان کا 75واں یوم پیدائش 13اکتوبر کو منایاجائے گا

Published on October 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پاکستان کے عظیم گلوکاراستادنصرت فتح علی خان کا75 واں یوم پیدائش 13اکتوبر کو منایاجائے گا اس سلسلے میں ان کے مداحوں کی جانب سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاسالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی بلندی درجات کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی جبکہ مختلف ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام نشر کیے کائیں گے جن میں مرحوم کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔استاد نصرت فتح علی خان 13اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے آپ کے والد استاد فتح علی خان اور چچا استاد مبارک علی خان اپنے دور کے مشہور قوال تھے۔نصرت فتح علی خان نے بھی بطور قوال دم مست قلند مست مست سے ملک گیر شہرت حاصل کی انہوں نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی۔نصرت فتح علی خان برصغر پاک و ہند سمیت دنیا بھر میں مقبول تھے ان کی وفات سے گلوکاری کے میدان میں پیدا ہونے والا خلا ء مدتوں پورا نہ ہو سکے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy