انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں کسی سطح پر بھی سمجھوتہ نہیں کرنا طاہر امین

Published on September 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ انسداد ڈینگی اقداما ت کے لئے جتنی احتیاط اور اقدامات کئے جا سکتے ہیں ان کو ترجیح اول بنایاجائے انسداد ڈینگی اقدامات کسی سطح پر بھی کوتاہی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی مشکلات اور مسائل پیدا کر سکتی ہیں ہمیں ویکٹر سر یلینس اور انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں کسی سطح پر بھی سمجھوتہ نہیں کرنا ہاٹ سپاٹس کی نگرانی اور ویکٹر سر ویلینس سب سے اہم اور ضروری کام ہے جس کے لئے تمام متعلقہ افراد بھر پور کاوشیں کریں انسداد ڈینگی اقدامات میں کسی سطح پر بھی کسی مشکل کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کی رہنمائی اور معاونت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین نے بتایا کہ ضلع میں اس وقت ڈینگی کے 17 کیسز ہیں جن میں سے 14 امپورٹڈ کیس ہیں جبکہ مریضوںکی دوسرے شہر سے آمد کے لئے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں 2 مریض ہیں اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں 1 ہزار 904 ٹیمیں ویکٹر سر ویلینس کے لئے کام کر رہی ہیں 586 ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کی جا رہی ہے سی او او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے گھروں ،دفاتر ،گلی ،محلوں کو صاف ستھرا اور خشک رکھیں گھروں میں ائیر کولر ،فریج ٹرے کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کریں اور ائیر کنڈیشن کے پانی کو محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے کے انتظامات کریں تاکہ مچھروں کی افزائش کے امکانات کو کم سے کم سطح پر رکھا جا سکے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog