پاکستان کی حمایت میں بولنے والے معروف بھارتی اداکار’’اوم پوری‘‘ چل بسے

Published on January 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 973)      No Comments

666
لاہور (یوا ین پی) بالی ووڈ کے نامور اداکار اوم پوری بھی دار فانی سے کوچ کر گئے ۔ ان کی عمر 66 برس تھی ، اوم پوری نے کیریئر کا آغاز مراٹھی فلم گھاشی رام کوتوال سے کیا ۔

111اوم پوری نے بالی ووڈ کے علاوہ ہالی ووڈ سینما میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔ ان فلموں میں گاندھی، سٹی آف جوائے، دی پیرول آفیسر، ہیپی ناؤ، دی زو کیپر، گھوسٹ اینڈ ڈارکنس اور گاندھی وغیرہ شامل ہیں ۔1980 میں انہوں نے برطانیہ کی ایک فلم    جویل ان دی کرائون میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ اوم پوری 18 اکتوبر 1950 کو ہریانہ کے ایک پنجابی خاندان میں پیدا ہوئے ، ان کے والد کا تعلق بھارتی مسلح افواج سے تھا ، بچپن میں دوستوں کے کہنے پر سکول میں ہونے والے ڈراموں سے کیریئر کا آغاز کیا مگر باقاعدہ طور پر انہیں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع 26 برس کی عمر میں ملا جب انہیں فلم    گھاشی رام کوتوال    میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملا ۔ اوم پوری کے لئے یہ وہ خوش نصیب دور تھا

555جس میں انہیں بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ، ان اداکاروں میں نصیر الدین شاہ ، سمیتا پاٹیل ،

444

شبانہ اعظمی اور امریش پوری جیسے مایہ ناز نام شامل تھے ۔ 1982 میں فلم گاندھی میں اوم پوری کے پرفارم کئے ہوئے کردار نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا

222

333

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy