سیلاب متاثرین اب تک 9 ممالک، 3 عالمی تنظیموں کے 66 امدادی طیارے پاکستان پہنچ چکے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

Published on September 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دوست ممالک پیش پیش ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے اب تک 9 ممالک، 3 عالمی تنظیموں کے 66 امدادی طیارے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے 31 طیارے امداد لے کر راولپنڈی، کراچی اور لاہور پہنچے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 11 طیارے امداد کراچی اور راولپنڈی بھیجی۔انہوں نے کہا کہ چین سے 4، ازبکستان، ترکمانستان، فرانس اور اردن سے ایک ایک، قطر سے 4 امدادی طیارے پاکستان آئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes