عمران خان بھی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، رانا ثنااللہ کو بھی کرنا پڑے گا۔وزیر داخلہ پنجاب

Published on September 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

لاہور( یواین پی) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے جن 30 ارکان اسمبلی پر مقدمات ہیں وہ اسلام آباد جا کر وہیں رکے ہوئے ہیں، رانا ثنااللہ بھی حفاظتی ضمانت کروا کر آتے ہیں، بغیر ضمانت آئے تو رانا ثنااللہ کے خلاف ایکشن ہوگا۔صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے فیصل آباد میں تشدد کا شکار ہونے والی طالبہ خدیجہ کے گھر جا کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔بعدازاں صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدیجہ تشدد کیس میں پولیس نے اچھی کارکردگی دکھائی، جس پر مظلوم خاندان مطمئن ہے۔پنجاب میں وزارتِ اعلی کی تبدیلی کی خبریں گردش کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ ان لوگوں کو سازش کے علاوہ کچھ کرنا نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ 27 کلو میٹر کی حکومت لینے کے لیے ان لوگوں نے ملک کا معاشی طور پر ستیاناس کردیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes