آئندہ بجٹ میں تعلیمی بجٹ کو دوفیصد سے بڑھا کر کم ازکم پانچ فیصد کیا جائے‘ سراج الحق

Published on May 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

11
اسلام آباد (یواین پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تعلیمی بجٹ کو دوفیصد سے بڑھا کر کم ازکم پانچ فیصد کیا جائے اور ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے ۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سے آئے ہوئے نصراللہ خان شجیع شہید کے سکول( عثمان پبلک سکول) کے 45 رکنی طلباء کے وفد سے منصورہ میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہا کہ دنیا میں ترقی کے بام عروج پر پہنچنے والی قوموں نے اپنی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا مگر پاکستان میں غریبوں کے بچوں کو تعلیم سے دور رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آج بھی کئی وڈیرے اور جاگیر دار اپنے علاقوں میں سکول کھولنے کے سخت مخالف ہیں تاکہ انہیں ان کی زمینوں کیلئے ’’کمی‘‘اورمزارع ملتے رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کئی قسم کے تعلیمی نظاموں کی وجہ سے قوم تقسیم در تقسیم ہے ،مدارس اور سکولوں کے دو الگ الگ نظام چل رہے ہیں اور سکولوں میں بھی سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم نئی نسل کئی طبقوں میں تقسیم ہورہی ہے غریب اور عام آدمی کے بچے جس طرح تعلیمی سہولتوں سے محروم رہتے ہیں اسی طرح آئندہ زندگی میں انہیں صحت اورروز گار کی سہولتیں بھی نہیں ملتیں اور وہ پوری زندگی کسمپرسی اور بے بسی کی تصویر بنے رہتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes