حکمرن اتحاد وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر بھی متفق

Published on September 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 30)      No Comments

لاہور (یواین پی) پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے لیے حکمرن اتحاد وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر بھی متفق ہو گئے۔جنگ اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوازشریف، آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی طرف سے بھی اس آپشن کے استعمال پر آمادگی ظاہر کی گئی۔رواں ہفتے تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع ہونے کا امکان ہے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی اکثریت کے روابط کے بعد حکمران اتحاد کے قائدین نے باہمی مشاورت میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ بدلتے سیاسی حالات میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے اسمبلی کو توڑنے کے آئینی آپشن کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا جس کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحرک عدم اعتماد جمع کروا دی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题