چہلم حضرت امام حسین،ملک بھر میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری

Published on September 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)وفاقی حکومت کی چہلم حضرت امام حسین کے موقع پرملک بھر میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اورسول آرمڈ فوسز تعیناتی کی منظوری، وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی حکومت سے منظوری سے فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کیلیے پاک فوج کی خدمات کی منظوری دی گئی ہے، سکیورٹی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے وزارت داخلہ میں سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا۔چہلم امام حسین کے موقع پرپاک فوج، سول حکومت کی مدد کیلئے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور دیگر فورسز کی بھی سکیورٹی خدمات سرانجام دینگی، پاک فوج کے جوان پہلے ہی سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں پر مامور ہیں، پاک فوج سیلاب ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ چہلم کی سیکیورٹی کیلیے بھی اپنی خدمات دیں گے، چہلم امام حسین کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلیے تمام فورسز کا استعمال کیا جائے گا، وزارت داخلہ میں قائم سینٹرل کنٹرول روم سے تمام جلوسوں اورسیکیورٹی کے معاملات کو مانیٹر کیا جائے گا،چہلم کے جلوس،راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme