وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین سے ملاقات میں دلی دکھ کا اظہار اور بحالی کا یقین دلا یاہے مرزا جاوید

Published on September 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ءایم پی اے مرزا جاوید نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدئن نے ہمیشہ آفت ذدہ علاقوں میں بحالی کا کام کر کے دکھی انسانیت کی خدمت کو ہی اپنا امتیاز سمجھا ہے،وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بلز معاف کرنے کا اعلان کرکے متاثرین ک ریلیف دیا ہے، وہ ان خیالات کا اظہار میڈیا سے کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین سے ملاقات میں دلی دکھ کا اظہار اور بحالی کا یقین دلا یاہے ،وہاں مواصلاتی نظام،فصلیں،مکانات اور سڑکیں تباہ ہوگئیں، پانی کی وجہ سے وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، ہیلی کاپٹر سے بھی جائزہ لیا، وہاں ہر جگہ پانی ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں نے ہر شخص کی آنکھیں کھول دی ہیں، وفاقی حکومت نے 70 ارب روپے کی خطیر رقم متاثرین کے لیے مختص کیے، اب تک 24 ارب رو پے متاثرین سیلاب میں تقسیم کیے جاچکے ہیں، متاثرین میں 100فیصد رقم کی تقسیم میں تاخیر کی وجہ انٹر نیٹ اور دیگر مسائل ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy