اوکاڑہ،پولیس خدمت کاؤنٹر کے جوانوں کی کار کردگی کی اعلیٰ مثال

Published on February 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

ہسپتال میں گم ہو جانے والی 3سالہ حرین فاطمہ کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا
اوکاڑہ(یواین پی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال اوکاڑہ میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹر کے جوانوں نے کار کردگی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ انچارج خدمت کاؤنٹرمحمد منصور طارق اور کانسٹیبل انجم ضیاء نے ہسپتال میں گم ہو جانے والی 3سالہ حرین فاطمہ کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 38ٹو آر کا رہائشی محمد سلیم اپنی 3سالہ کم سن بیٹی حرین فاطمہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال میں داخل اپنے رشتے دار کی عیادت کے لئے آیا ہوا تھا اسی دوران اس کی کم سن بیٹی حرین فاطمہ ہسپتال سے گم ہو گئی والدین کافی دیر اپنی کم سن بیٹی کو ڈھونڈتے رہے لیکن کم سن حرین فاطمہ نہ مل سکی جس پر والدین سے پولیس خدمت کاؤ نٹر پر آکر اپنی بیٹی کے گم شدہ ہونے کا بتایا جس پر پولیس کے جوانوں انچارج خدمت کاؤنٹر محمد منصور طارق اور کانسٹیبل انجم ضیا ء نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کم سن حرین فاطمہ کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا۔عوامی حلقوں نے بہترین کا کرکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس کے جوانوں انچارج خدمت کاؤنٹر محمد منصور طارق اور کانسٹیبل انجم ضیا ء کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس میں اس طرح کے محنتی اور قابل جوانوں کی ضرورت ہے جو اپنی محنت،لگن اور جذبے سے محکمہ کا نام روشن کر رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے انچارج خدمت کاؤنٹر محمد منصور طارق اور کانسٹیبل انجم ضیا ء کو شاباش دی اور کہا کہ یہ جوان پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں جو اپنی محنت،لگن سے عوامی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہیں

 

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog