زخمی ہونے والے رکشہ ڈرائیور کے لئے مالی امداد کا کیس صوبائی حکومت کو بھجوایا جائے گاعمران حامد شیخ

Published on September 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے مختلف نشیبی علاقوں میں پہنچ گئے اور بارشی پانی کے نکاس کی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے واسا کو مزید متحرک کرتے ہوئے پانی کی نکاسی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی تاکید کی اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی بھی کرتے رہے۔انہوں نے پی ایچ اے،واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور فیسکو کوبارش کے بعد امدادی کارروائیوں کے لئے الرٹ رہنے کی تاکیدکی۔ڈپٹی کمشنر نے سمندری روڈ پرالعزیز ہوٹل کے قریب بارش کے دوران رکشہ پر درخت گرنے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور موقع پر جاکر صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے رکشہ ڈرائیور کے لئے مالی امداد کا کیس صوبائی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ و ڈاکٹرز کو واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes