کوئی پاکستان کی دفاعی صلاحیت کوانڈراسٹیمیٹ نہیں کرسکتا ۔کامران مائیکل

Published on May 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

Kamran
اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ کوئی پاکستان کی دفاعی صلاحیت کوانڈراسٹیمیٹ نہیں کرسکتا ۔پاکستان کوایٹمی طاقت بنانیوالے وزیراعظم میاں نوازشریف دفاع وطن کے حوالے سے اقدامات پرہرگزسمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ اس وقت پاکستان کی باگ ڈورمدبراورنڈرقیادت کے ہاتھوں میں ہے۔تاریخ گواہ ہے وزیراعظم میاں نوازشریف نے کبھی دباؤیادھونس کے تحت فیصلے نہیں کئے ۔پڑوسی ملک میں آنیوالی آئینی تبدیلی کوبغوردیکھ رہے ہیں،پاکستان کی داخلی وخارجی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی ۔اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ برابری کی بنیادپرتعمیری تعلقات کی خواہاں ہے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف کی طرف سے بھارت کی کامیاب پارلیمانی پارٹی بی جے پی کے ممکنہ وزیراعظم نریندرمودی کودورہ پاکستان کی دعوت مثبت اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی بھی وزیراعظم میاں نوازشریف کی دعوت پردوستی بس میں سوارہوکر لاہور آئے تھے اورانہوں نے مینارپاکستان کے سایہ میں کھڑے ہوکراس مملکت خدادادکوایک زندہ حقیقت کے طورپرتسلیم کیا تھا۔ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد نریندرمودی کاجارحانہ مزاج یقیناًبدل جائے گی کیونکہ آئینی ذمہ داریوں کی بجاآوری کاراستہ اعتدال پسندی سے ہوکرجاتا ہے۔ نریندرمودی کودنیا کی مہذب اورمتمدن جمہوری قوتوں کے ساتھ تعمیری مراسم استوارکیلئے انتہاپسندی چھوڑناہوگی،امید ہے پاکستان اوربھارت کے درمیان نتیجہ خیز مذاکرات کاایک نیادورشروع ہوگا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes