ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو پونے تین کروڑ روپے لو ٹ کر فرار

Published on September 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

چوہنگ/ کاہنہ (یواین پی) لاہورڈیفنس میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو پونے تین کروڑ روپے لو ٹ کر فرار، ڈاکوناصر مجید کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کردیا ، بڑی واردا ت پرسی سی پی او لاہور نے رپورٹ طلب کر لی بتایاگیا ہے کہ لاہورڈیفنس سی کے رہا ئشی ناصر مجید کو نامعلوم نمبر 03003777233 سے کال آئی تھی کہ آپ کا پارسل آ یا ہے،جب وہ گیٹ پر پہنچا تو نا معلوم تین مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر اسے یرغمال بناکر اندر لے گئے اور اہلخانہ سمیت ایک کمرے میں بند کردیا اور گھر میں لوٹ مارکے دوران ڈاکو گھر سے پونے 3 کروڑ روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، راڈو گھڑیاں،لیپ ٹاپ،قیمتی موبائل فون، اسلحہ، ایم 16 امریکی رائفل، 2 پستول اور ہیرے کے تین بندے لوٹ کر فرار ہو گئے،واقع کی اطلاع پرپولیس نے مقدمہ نمبری2015/22 درج کرکے تفتیش شروع کردی، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی، اورسی سی پی او نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے ،سرکل کاہنہ کے مختلف علاقوں سے ڈاکووں نے ارشدسےساڑھے 7لاکھ نقدی اور زیورات،سید وجیہ الحسن کے گھر سے 10 لاکھ کے زیورات قیمتی سامان اورنقدی، ڈیفنس روڈ پر کلینیکل لیب سے 35ہزار اور موبائل،جبکہ جاوید، عابد، قاسم،نوید،امجد، سعید اورحاکم وغیرہ سے بھی ڈاکووں نےلاکھوں روپے لوٹ لئے،چوہنگ،نواب ٹاو¿ن، مانگا منڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy