احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف دیگر دو ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کر لی

Published on July 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف دیگر دو ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کر لی ہے۔ معذرت پر مبنی خط اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے خط میں اسلا م آباد ہائیکورٹ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دیگر دو ریفرنسزالعزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس پر سماعت سے معذرت کرلی ہے۔ انھوں نے خط میں اسلا م آباد ہائیکورٹ سے کہا ہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کو دوسری عدالت کو منتقل کیا جائے کیونکہ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کرچکا ہوں اس لیے اب العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت نہیں کرسکتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جج محمد بشیر ہائی کوٹ سے ئی درخواست بی کہ ہے کہ اگر وہ چاہے تو انکا تبادلہ کردے کیونکہ نواز شریف کے وکیل نے بھی مجھ پر اعتراض کیا ہے اور ملزم کے وکیل کے اعتراض کے بعد سماعت کرنا ممکن نہیں رہا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme