امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی

Published on September 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

کراچی (یواین پی) امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی، پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔ملک بھر میں مسلسل مہنگا ہونے والے امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی، کاروباری ہفتے کے تیسرےروز انٹر بینک میں ڈالر مزید 2 روپے 41 پیسے سستا ہو کر 231 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔چار روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8.21 روپے کمی ہوئی جبکہ بیرونی قرضوں کے بوجھ میں ایک ہزار 50 ارب روپے کمی کا امکان ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme