آپریشن ضرب عضب کی حمایت میں ایک ہزار سے زائد علماء کرام اور مشائخ عظام کی متفقہ قرار داد منظور

Published on July 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

01اسلام آباد ۔۔۔ ایک ہزار سے زائد علماء کرام اور مشائخ عظام نے آپریشن ضرب عضب کی حمایت کیلئے ایک متفقہ قرار داد کی منظوری دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی مدد کیلئے ہر ممکن مالی امداد فراہم کی جائے۔ یہ قرار داد اتوار کو یہاں ایک سیمینار کے دوران منظور کی گئی جو حضرت امام حسینؓ کے یوم ولادت کے سلسلہ میں مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔ پیر محمد نقیب الرحمن نے سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے اتحاد کی علامت ہیں اور ان کی زندگی تمام مسلمانوں کیلئے ایک مثال ہے۔ اس موقع پرمرکزی امام حسین کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حضرت امام حسینؓ کے پیغام پر عمل پیرا ہو کر اپنے اختلافات دور کرسکتے ہیں۔ سیمینار سے آغا مرتضیٰ پویا، علامہ طفیل نقشبندی، خواجہ تصدق جمیل اور محمد رفیق مغل نے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسینؓ کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes