پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے دی

Published on September 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں کم ترین ہدف کے دفاع کا ریکارڈ بن گیا۔بدھ کے روز پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں 5 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-3 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 145 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان بابراعظم 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ٹیم کے بقیہ کھلاڑی وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے۔اوپنر محمد رضوان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شان مسعود 7، حیدر علی 5، افتخار احمد 15، آصف علی 5، محمد نواز صفر، شاداب خان 7 رنز اور ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر عامر جمال 10 اور حارث رؤف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسان ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری جب محمدنواز نے الیکس ہیلز کو شاداب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ حارث رؤف نے اننگز کے چوتھے اوور کی پہلی ہی گیند پر فل سالٹ کی وکٹ حاصل کرکے پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی۔محمد وسیم نے انگلینڈ کی تیسری وکٹ اپنے نام کی اور خطرناک بلے باز بین ڈوکیٹ کو آؤٹ کردیا۔ ہیری بروکس کا شاداب خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا، جب امپائر علیم ڈار نے انہیں آؤٹ قرار نہیں دیا تو بابراعظم نے ریویو کا حق استعمال کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی۔ عامر جمال نے ٹی20 کیریئر کی پہلی وکٹ محمد وسیم کے ایک اچھے کیچ کی بدولت حاصل کی۔سیم کیرن آؤٹ ہونیوالے چھٹے بلے باز تھے، انہوں نے 11 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 17 رنز بنائے تھے۔ حارث رؤف نے اپنے کوٹے کے آخری اوور میں کرس ووکس کی اہم وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 139 رنز ہی بنا سکی، کپتان معین علی 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈیوڈ ملان 36 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر عامر جمال نے دو اوورز کروا کر ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی ٹیم میں آل راؤنڈر عامر جمال نے ڈیبیو کیا جبکہ شاداب خان اور حیدر علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔ 7 میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 فتوحات کی برتری حاصل ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题