صرف 30 سیکنڈ میں ایک ہزار پودے لگا نے کا تاریخی ریکارڈ

Published on August 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج میں پلانٹ فار پنجاب ڈے کے حوالے سے ایک منٹ میں ایک ہزار پودے لگائے گئے۔چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس وایم این اے فیض اللہ کموکا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عفیفہ شاجیعہ،پرنسپل ڈاکٹر ظہور احمد بھٹی،ڈویژنل فاریسٹ افسران وجیہہ الدین،محمد علی بٹ،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرزپروفیسر خالد حسن نے طالب علموں کے ہمراہ ریکارڈ ساز مہم میں پودے لگائے۔گورنمنٹ گریجوایٹ (کامرس) کالج عبد اللہ پور کے پرنسپل ڈاکٹر خالد محمود اقبال،فوکل پرسنز وائس پرنسپلز ڈاکٹر عبد الرحمان،ڈاکٹر محمد طیب،انچارج ضلعی کنٹرول روم محمد صادق نے بھی شجرکاری میں حصہ لیا۔کالج کے بی ایس طلباء طالبات کے درمیان ایک منٹ میں ایک ہزار پودے لگانے کا مقابلہ ہوا جو انہوں نے صرف 30 سیکنڈ میں ایک ہزار پودے لگا کر ایک تاریخی ریکارڈ قائم کیا۔چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی نے اس عظیم کارنامے کو وزیر اعظم کے وژن کلین گرین پاکستان کا ایک سنگ میل قرار دیا اور کالج کے پرنسپل،اساتذہ اور طلباء طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔پروفیسر عتیق الرحمن انچارج بی ایس،پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی سٹاف سیکرٹری،پروفیسر سید منور سلطان، پروفیسر عابد سلیم،پروفیسر تنویر حمید،پروفیسر شاہد منیر،پروفیسر شناور،پروفیسر ولایت علی صابر،میڈم راشدہ،میڈم سیف بھی موجود تھیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes